"پی ڈی ایم جو فیصلہ کرے گی اس کا جواب کل دوں گا"

لاہور (پبلک نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ کا دوسرانام ڈیموکریسی ہے، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ سے آگے نہیں جائے گی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا جواب کل دوں گا، میثاق جمہوریت پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے دستخط کئے، سینیٹ کے الیکشن مارچ میں ہوں گے، وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت نہ ہو۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، تحریکوں سے حکومتیں نہیں گرتیں، سیاست بندگلی میں داخل ہونے کانام نہیں، ڈائیلاگ کادوسرانام ڈیموکریسی ہے، عمران خان نے ہرفورم پرکشمیر کا کیس لڑا، پی ڈی ایم اے نےآج کچھ سیاسی فیصلے کرنے ہیں

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں ممبرمیں جرات ہو وہ سینہ تان کرووٹ دے سکے، سینیٹ انتخابات جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے، مولانافضل الرحمان کےغصےمیں کافی حدتک کمی ہوئی، پی ڈی ایم جوبھی فیصلہ کرے گی اس کا جواب کل دوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔