پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03بجے، 4 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03بجے، 4 فروری 2021

قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں حالات خراب، پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی ارکان آپس میں لڑپڑے، آغا رفیع اللہ کے دھکے سے پی ٹی آئی رکن عطا اللہ سیڑھیوں سے جاگرے۔

ہمیں بدنام کرنے والوں نے خود ایڈوانس پکڑلئے، راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں یہ نادان حکومت میں بیٹھ کر اپوزیشن کا کام کر رہے ہیں، ان کا تحریک انصاف سے تعلق ہے ن کسی اور سے، بھان متی کا کنبہ، پہلے قوال بنا اب ہمنوا رہ گئے ہیں۔

قوم دیکھ رہی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے کون ہیں، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں یہ استعفے دینے کے لیے آئے تھے، پھر راتوں رات پتا نہیں کیا ہوگیا، منہ پر مارنے والے آج منہ کی کھا رہے ہیں، مینار پاکستان میں ان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا۔

سینیٹ کےلیے ایم پی اے، ایم این ایز کی بکرامنڈی لگتی ہے، اسد عمر کہتے ہیں یہ ترمیم اس لیے ہے کہ ممبران کی ہاؤس میں عزت اور قدر ہو، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا جمہوریت طاقت استعمال کرکے مضبوط ہوسکتی ہے۔

چوروں کا سرغنہ لندن بیٹھا ہے، 40 چور یہاں ہیں، قومی اسمبلی میں فواد چودھری کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، فواد چودھری بولے ان لوگوں کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر او دے دو، یہ اس سے 10 گنا زیادہ بھی کرلیں تو عمران خان نہیں بدلیں گے۔

مراد سعید کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا پھر احتجاج، مراد سعید بولے نواز شریف کہہ رہا ہے کہ میری کرپشن بچاؤ، ان پر پریشر ڈالو، ان کو صرف اپنی فکر ہے، یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔