ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا۔ پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ۔جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہو گا۔ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس پر بھی ہو گا۔
کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔