ویب ڈیسک: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ڈاکٹر فرزانہ نائیک کو ہلال احمر پاکستان (ریڈ کریسنٹ سوسائٹی) کی نئی چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔
ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق انہیں تین سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل، وہ ہلالِ احمر سندھ کی چیئرپرسن اور ہلالِ احمر پاکستان کے منیجنگ بورڈ کی رکن بھی رہی ہیں۔
ڈاکٹر فرزانہ نائک انسانی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کی قیادت میں ہلال احمر کی جاری سرگرمیوں کو شفاف اور نئے انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توقع کی جا رہی ہے۔