ویب ڈیسک : سنگین جرائم میں ملوث امریکیوں سمیت غیر ملکی جلاوطن تارکین وطن کو ایلو سلواڈور کی غیر انسانی جیلوں میں رکھنے کافیصلہ ، امریکا اور ایلوسلواڈور میں معاہدہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایل سلوڈور کے صدر بوکیل کے ساتھ ملاقات کے بعد اس معاہدے کااعلان کیا ہے۔

معاہدے کے اعلان کے بعد دنیابھر کے انسانی حقوق گروپوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے
یادرہے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو تارکین وطن کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے وسطی امریکی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔
مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایل سلواڈورنے ہمارے ساتھ اس بے مثال معاہدے پر اتفاق کیا ہے ۔ ایل سلوا ڈور نہ صرف اپنے ملک کے امریکا میں رہائش پذیر غیر قانونی شہریوں کو قبول کرے گا بلکہ سنگین جرائم میں ملوث امریکی شہریوں سمیت کسی بھی شہریت کے مجرموں اور غیرقانونی تارکین وطن کو اپنی جیلوں میں رکھے گا چاہے ان کا تعلق MS-13 سے ہو یا ٹرین ڈی آرگوا سے۔ وہ بدنام زمانہ ایل سلواڈور اور برازیل کے جرائم پیشہ گینگز کا حوالہ دے رہے تھے۔
ایلوسلواڈور کے صدربوکیل نے X پر معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا، "ہم فیس کے عوض صرف سزا یافتہ مجرموں (بشمول سزا یافتہ امریکی شہریوں) کو اپنی میگا جیل (CECOT) میں رکھنے کے لیے تیار ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ " امریکا کے لیے فیس نسبتاً کم ہو گی لیکن ہمارے لیے اہم ہے، جس سے ہمارے پورے جیل کے نظام کو پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔"
انسانی حقوق کے گروپوں نے اس اقدام کی مذمت کی ہے کہ جبکہ ناقدین نے خبردار کیا کہ یہ منصوبہ جمہوریت کی ہار کی طرف ایک قدم ہے ۔

رومن پالوماریس، قومی صدر اور بورڈ آف لیگ آف یونائیٹڈ لاطینی امریکن سٹیزنز (LULAC) کے چیئرمین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ گروپ ملک بدر کیے گئے تارکین وطن کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرنے کے خلاف ہے ۔
"یہ انسان ہیں، اور ان کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں،" پالوماریس نے کہا۔
غیر انسانی سلوک کے لئے مشہور ایل سلواڈور کی میگا جیلیں
یادرہے ایل سلواڈور کا قانون مبینہ گینگ ممبران اور کسی بھی جرم کے مرتکب افراد کے درمیان فرق نہیں کرتا ہے۔ 2022 سے ایلوسلواڈور پر نافذ ایمرجنسی کےتحت حکام کسی کو بھی محض گینگ کے رکن ہونے کے شبہ میں حراست میں لے سکتے ہیں۔
لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کی تنظیموں کا خیال ہے کہ ہنگامی حالت کے تحت جیل میں بند 80,000 سے زیادہ افراد میں سے بہت سے لوگ بے قصور ہیں۔
ایل سلواڈور کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس ملک میں قید افراد کو کسی بھی قانونی عدالت کی رسائی کےبغیر "سخت" حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
MS-13 اور Tren de Aragua گینگز
ٹرمپ بار بار بغیر ثبوت کے دعویٰ کر چکے ہیں کہ متشدد بین الاقوامی گینگ امریکی شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں، اور حالیہ چھاپوں کے دوران MS-13 اور Tren de Aragua دونوں کو نشانہ بنایا ہے۔۔
صدر نے گزشتہ ماہ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں خاص طور پر MS-13 اور Tren de Aragua کا نام دیا گیا تھا، جس میں ان کی امریکا اور بین الاقوامی سطح پر تشدد اور دہشت گردی کو عالمی نظام کےکے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کوہدایت کی گئی تھی کہ ٹرین ڈی آراگوا کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا جائے ۔
