ویب ڈیسک: لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ ملنے تک پاکستان نامکمل ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس بار شاہر اہ د ستور پر ایک بڑی واک منعقد کی جائے گی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے نیوز کانفرنس کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ تحریک آزادی کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں ۔بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کریں گے ۔کشمیری عوام کو استصواب رائے کا بنیادی حق دیا جائے ۔ یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ ملنے تک پاکستان نامکمل ہے۔مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں پر ہم بین الاقوامی برادری کی آواز کے منتظر ہیں ۔ 15 اگست کو کشمیریوں کے حقوق پامال کیے گئے ۔ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار شاہر اہ د ستور پر ایک بڑی واک منعقد کی جائے گی ۔فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے ۔دفتر خارجہ نے فارن مشنز کو بھی بھارتی مظالم پر سیمینارز کی ہدایات جاری کر دیں ۔یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی ۔