ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں المناک حادثہ، گنے کی ٹرالی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، حادثے میں کالج سے گھر جانے والی دو سگی بہینں جاں بحق جبکہ کزن زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق دونوں بہینں فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کی سٹوڈٹنس تھی، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور سوئنی سلیم اور ایس ایچ او پہاڑ پور موقع پر پہنچ گئے،جاں بحق و زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقہ شاہداو سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں کنیز فاطمہ عمر 18 سال اور حجاب فاطمہ عمر 17 دختران ماسٹر ریاض حسین اپنے کزن عدنان رضا کے ہمراہ کالج سے واپس گھر جا رہی تھیں کہ عدالت پہاڑ پور کے قریب گنے کی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور سوئنی سلیم اور ایس ایچ او پہاڑ پور موقع پر پہنچ گئے۔