ویب ڈیسک: گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 2 لاکھ 89 ہزار 265 پاکستانی شہری مختلف ویزوں پر برطانیہ منتقل ہوئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 2021 سے 2025 تک کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق سال 2021 میں 24 ہزار 905 پاکستانی شہری برطانیہ گئے، جبکہ 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 51 ہزار 506 ہو گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 79 ہزار 561 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے، 2024 میں 62 ہزار 593 افراد نے برطانیہ کا رخ کیا، جبکہ 2025 میں 70 ہزار 700 پاکستانی شہری برطانیہ منتقل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں اسٹڈی ویزا پر 86 ہزار 976 پاکستانی طلبہ برطانیہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران ٹورسٹ ویزا پر 37 ہزار 749 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔
وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران وزٹ ویزا پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 33 ہزار 566 پاکستانی شہری برطانیہ گئے، جبکہ ورک ویزا پر برطانیہ جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 30 ہزار 974 رہی۔