بسنت پر موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بسنت پر موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: بسنت پر موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں موسمی حالات رہیں گے اور ہوائیں سازگار ثابت ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا، جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر میں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چلیں گی، جو پتنگ بازی کے لیے مناسب سمجھی جا رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پتنگ بازی کے دوران بجلی کی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت منانے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے باعث شہریوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پتنگ اور ڈور کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے یہ دن فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ پتنگ اور ڈور کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے باوجود لاہور کے شہری بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان خریدتے نظر آ رہے ہیں۔

Watch Live Public News