فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مہنگا

 فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مہنگا
کیپشن:  فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مہنگا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور آج فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے بڑھ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 12 ہزار 689 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 148 ڈالرز مہنگا ہو کر 5,064 ڈالرز ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کے نرخوں اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر ڈال رہے ہیں۔

Watch Live Public News