ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ: صائم ایوب نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ: صائم ایوب نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ: صائم ایوب نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ویب ڈیسک: پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق 23 سالہ صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 119 رنز بنانے کے ساتھ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تازہ رینکنگ میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی نمایاں فائدہ ہوا ہے۔ اسپنر ابرار احمد دو درجے ترقی کے بعد ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 28 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

محمد نواز نے پانچ وکٹیں لے کر آٹھ درجے ترقی حاصل کی اور بولرز کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آ گئے، جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ایک درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھی پانچ درجے ترقی کے ساتھ انیسویں پوزیشن حاصل کی۔

بیٹنگ رینکنگ میں صائم ایوب آٹھ درجے ترقی کے بعد 27ویں اور کپتان سلمان علی آغا بارہ درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب صاحبزادہ آسٹریلیا کے خلاف متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Watch Live Public News