لاہورہائیکورٹ کا بسنت کے موقع پرحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کا بسنت کے موقع پرحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم
کیپشن: لاہورہائیکورٹ کا بسنت کے موقع پرحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ریڈ زون والے پارکوں میں میڈیکل سہولت کیمپ قائم کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

عبوری عدالتی حکم کے مطابق بسنت کے دوران تمام فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولتوں کو فعال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہرِ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

Watch Live Public News