اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کو ضم کرنے سے ایلون مسک کی دولت میں بڑا اضافہ

اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کو ضم کرنے سے ایلون مسک کی دولت میں بڑا اضافہ
کیپشن: اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کو ضم کرنے سے ایلون مسک کی دولت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کو مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) کے ساتھ ضم کر دیا ہے، جس کے بعد نئی کمپنی کی مجموعی مالیت تقریباً 1.25 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

معاہدے کے نتیجے میں ایلون مسک کی ذاتی دولت میں تقریباً 84 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 852.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس انضمام میں اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً 1 ٹریلین ڈالر جبکہ ایکس اے آئی کی مالیت 250 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

انضمام کے بعد ایکس اے آئی کے شیئرز اسپیس ایکس میں تبدیل کر دیے جائیں گے، جبکہ اے آئی، راکٹ ٹیکنالوجی، اسٹارلنک سیٹلائٹ نیٹ ورک اور دیگر جدید منصوبے ایک ہی پلیٹ فارم کے تحت کام کریں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام اسپیس ایکس کو اے آئی، ڈیٹا سینٹرز اور خلائی منصوبوں میں مزید مضبوط بنائے گا اور ممکنہ طور پر کمپنی کو رواں سال جون میں متوقع آئی پی او کے لیے بھی تیار کرے گا، تاہم کچھ تجزیہ کاروں نے کمپنی کی قدر پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

Watch Live Public News