سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
کیپشن: سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں بلوچستان میں گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق یہ اقدام میرٹ پر شفاف بھرتیوں اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں، وہاں جلد تقرریوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے، جبکہ دیگر محکموں میں آن لائن ٹیسٹنگ اور سخت میرٹ کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں اور بلوچستان کے عوام کی کسی نوکری کو فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Watch Live Public News