نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی کردی گئی

نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی کردی گئی

(ویب ڈیسک ) لیسکو کی جانب سے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی کردی گئی۔

لاہور  الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئیے نئی بلنگ پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔جس کے تحت صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کی گئی  ہے۔ جس کے بعد فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی اور منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد ہوگی جبکہ اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائےگا۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی، نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی کی جائے۔

Watch Live Public News