سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری فراڈ کیس سے بری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری فراڈ کیس سے بری
کیپشن: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری فراڈ کیس سے بری

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو فراڈ کیس سے بری کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی۔ فواد چوہدری اپنے وکلا شمس اقبال اور قمر عنایت راجہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شکایت کنندہ ملک محمد ظہیر تو پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل عدالت میں حاضر نہ ہو سکے۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکلا نے بریت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیس میں ٹھوس شواہد موجود نہیں اور شکایت کنندہ کی جانب سے عدم دلچسپی بھی واضح ہے۔

عدالت نے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فواد چوہدری کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں فراڈ کیس سے بری کر دیا۔

Watch Live Public News