(ویب ڈیسک) سانحہ گل پلازہ شاپنگ سینٹر کراچی میں آتشزدگی کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے گل پلازہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے جوڈیشل انکوائری مقرر کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس آغا فیصل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کردیا۔جسٹس آغا فیصل بطور سنگل ممبر کمیشن گل پلازہ فائر انسیڈنٹ کی تحقیقات کریں گے۔
انکوائری کمیشن سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت قائم کیا گیا۔
حکومتِ سندھ مدت کا تعین کرکے جوڈیشل کمیشن کو باضابطہ نوٹیفائی کرے گی۔
سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
گل پلازہ آتشزدگی کیس میں حقائق سامنے لانے کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔