پاکستان نے بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار کرکے ایک مضبوط اور مؤثر قدم اٹھایا ہے، سابق انگلش کرکٹر

پاکستان نے بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار کرکے ایک مضبوط اور مؤثر قدم اٹھایا ہے، سابق انگلش کرکٹر
کیپشن: پاکستان نے بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار کرکے ایک مضبوط اور مؤثر قدم اٹھایا ہے، سابق انگلش کرکٹر

ویب ڈیسک: سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان نے ایک مضبوط اور مؤثر قدم اٹھایا ہے۔

مارک بچر کے مطابق پاک بھارت میچ کرکٹ کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہوتا ہے، اسی لیے آئی سی سی عموماً دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طے شدہ فارمولا بن چکا ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے لیے قواعد و ضوابط مختلف ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کے لیے خصوصی انتظامات دیکھنے میں آئے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت اکثر اپنی مرضی کے مقامات پر کھیلتا ہے اور دیگر ٹیموں کو حالات کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، تاہم اس بار پاکستان نے مؤثر انداز میں دباؤ ڈالا ہے۔ ان کے بقول پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر اثر انداز ہونے کا یہی واحد مؤثر ذریعہ تھا۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 15 فروری کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی کو سخت تشویش کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News