(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکا یووف کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں قازقستان کے صدر کو نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازق ہم منصب کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔
صدر قازقستان کو نشان پاکستان کا اعزاز دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے اعتراف میں دیا گیا۔ نشان پاکستان کا اعزاز صدر قازقستان کی علاقائی اور عالمی امن و ترقی میں خدمات کا بھی اعتراف ہے۔