(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ کولمبو میں شیڈول تھا، تاہم مسلسل بارش کے سبب ایک گیند بھی پھینکے بغیر میچ منسوخ کرنا پڑا۔
میچ منسوخی کے باعث قومی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کی کنڈیشنز میں خود کو آزمانے کا موقع نہ مل سکا۔
پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو ہی میں کرے گا، تاہم اس میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، جس سے گرین شرٹس کے لیے ٹورنامنٹ کا آغاز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسی وینیو پر پاکستان کو اپنے مزید دو گروپ میچز 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نامیبیا کے خلاف کھیلنا ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 15 فروری کو کولمبو میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف گروپ میچ کھیلنا تھا، تاہم حکومتِ پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
اب اگر پاکستان کے گروپ میچز بارش سے متاثر ہوئے تو پاکستان کا اگلے مرحلے میں پہنچنےکا سفر مشکل ہوجائے گا۔