ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کرے گا، جس کی وجہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی ہے، خاص طور پر بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کے واقعے کے بعد۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، بی سی بی بھارت میں سیکیورٹی تحفظات کی بنیاد پر متبادل وینیو کا مطالبہ کرے گا۔ توقع ہے کہ بی سی بی کولکتہ میں کھلاڑیوں کے سیکیورٹی تحفظات کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے ابتدائی تین میچز کولکتہ میں کھیلے گی۔

Watch Live Public News