فوجی فاؤنڈیشن: اہم ادارہ خدمت اور قومی وقار کی علامت بن گیا

فوجی فاؤنڈیشن: اہم ادارہ خدمت اور قومی وقار کی علامت بن گیا
کیپشن: فوجی فاؤنڈیشن: اہم ادارہ خدمت اور قومی وقار کی علامت بن گیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں خود کفیل فلاحی ماڈل پر مبنی ’’ فوجی فاؤنڈیشن‘‘ جیسا اہم ادارہ خدمت اور قومی وقار کی علامت بن گیا۔

گزشتہ 70 برس سے فوجی فاؤنڈیشن نے ثابت کیا کہ ریٹائرڈ فوجیوں، شہداء اور بیواؤں کی فلاح ریاست پر بوجھ نہیں ہے۔ فوجی فاؤنڈیشن ملک کی 5 فیصد آبادی یعنی ایک کروڑ مستحق افراد کی معاونت کر رہی ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن اپنی سالانہ آمدن کا 70 فیصد سے زائد حصہ تقریباً 12 سے 14 ارب روپے فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کرتی ہے۔ فوجی فاؤنڈیشن کے تحت 74 طبی مراکز فعال ہیں، جن میں 11 اسپتال اور 63 کلینکس شامل ہیں۔

فوجی فاؤنڈیشن کے طبی اداروں میں 1940 سے زائد بستروں پر سالانہ 50 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

اسی طرح، فوجی فاؤنڈیشن 131 تعلیمی ادارے چلا رہی ہے جہاں 75 ہزار سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ تعلیمی وظائف کی مد میں فوجی فاؤنڈیشن نے 25-2024 میں 15 ہزار وظائف کے تحت 383.41 ملین روپے تقسیم کیے۔

Watch Live Public News