پنجاب پولیس کی  کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، لُنڈ گینگ کا سرغنہ مارا گیا

 پنجاب پولیس کی  کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، لُنڈ گینگ کا سرغنہ مارا گیا

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس راجن پور کی سال نو میں  کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، لُنڈ گینگ کا سرغنہ مارا گیا۔

پنجاب پولیس راجن پور کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، راجن پور پولیس کی آپریشن کے دوران فائرنگ سے لُنڈ گینگ کا سرغنہ شاہ دین لُنڈ ہلاک ہوگیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا،  پولیس کی بھاری نفری لُنڈ گینگ کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی۔

ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی، ڈاکو زخمی ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے،  پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔ 

Watch Live Public News