ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کارروائی کے دوران 3 خطرناک خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
لکی مروت کے علاقے پردل بیگوخیل میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران 3 خطرناک خارجی دہشتگرد جہنم واصل کئے، ہلاک دہشتگرد پولیس، ایف سی اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔
خطرناک ٹارگٹ کلر محمد نذیر عرف مجاہد بھی ہلاک، ملزم ٹریفک کانسٹیبلان اور سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت میں ملوث تھا۔
خارجی فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی بھی مارے گئے، فواد اللہ اور افنان خان سکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے۔
ہلاک خارجیوں سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول اور موبائل فونز برآمد ہوئے، ہلاک دہشتگردوں سے کالعدم تنظیم کے 3 کارڈز بھی برآمد ہوئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نےسی ٹی ڈی و لکی پولیس کو شاباش دی۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ناسور دہشتگردوں کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ ہو چکی، آخری خارجی کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔