’زبان درازکنیزیں جھوٹاپروپیگنڈا کر رہی ہیں ‘

’زبان درازکنیزیں جھوٹاپروپیگنڈا کر رہی ہیں ‘
لاہور(پبلک نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زبان درازکنیزیں دیہاڑی پکی کرنےکیلئےجھوٹاپروپیگنڈاکرنےمیں مصروف ہیں. وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم نہیں ہے،اپوزیشن کے بیانیے میں سچائی نہیں کہ توجہ حاصل کر سکیں،زبان درازکنیزیں دیہاڑی پکی کرنےکیلئےجھوٹاپروپیگنڈاکرنےمیں مصروف ہیں، عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کےنظریےکےساتھ کھڑےہیں،عثمان بزدارچوروں سےسرکاری زمینوں کوواگزارکرانےمیں مصروف عمل ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارشعبدہ بازی کےبجائےعوامی خدمت میں مصروف ہیں، یہ سال وعدوں کی تکمیل کاسال ہے،پی ٹی آئی عوام سےکیےگئےوعدوں کوپوراکرےگی،عثمان بزدارکی گاڑی اوراثاثوں سےمتعلق منفی پروپیگنڈاکیاجارہاہے، جس گاڑی کاذکرہورہاہےوہ عثمان بزدارکووالدسےورثےمیں ملی ہے،عثمان بزدارکےاثاثےایف بی آرمیں ڈیکلیئرڈہیں، عثمان بزدارکنیزیں دوم کےاعصاب پرسوارہیں،کنیز اول ہو یادوم سب کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔