لاہور ( پبلک نیوز) شاہدرہ میں دکانداروں اور انتظامیہ کی لوٹ مار شہریوں کو اشیا کی عدم فراہمی اور سامان اوپن مارکیٹ میں بیچنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ادرک کی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر کرنے کے باوجود 600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی بازار سے زائد قیمت وصول کی جارہی ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کا معیار بھی تیسرے درجہ کا دکانداروں کا رویہ بھی موسم کی طرح گرم شہری اتوار بازار انتظامیہ کے سلوک سے نارواں ہے۔ بیگم کوٹ شاہدرہ اتوار بازار سے چینی، گوشت ودیگر اشیاء خورد کی غائب ہوگئیں۔