وطن کے سپوت کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) کا یوم شہادت

وطن کے سپوت کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) کا یوم شہادت
ویب ڈیسک: آج دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اور اپنی شجاعت کا لوہا منوانے والے وطن کے سپوت نشان حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 22 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ صوابی کے علاقے نواں کلی میں جنم لینے والے سندھ رجمنٹ کے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل جنگ کے دوران 12 این ایل آئی میں خدمات انجام دیں اور پلٹون کمانڈر کے طور پر جواں مردی کی نئی داستان رقم کی۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے یوں یوم شہادت نوش کیا کہ دشمن کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا۔ مادر وطن پر جان نثار کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان کو نشان حیدر عطا کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔