کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلشن معمار، گلشن حدید، صدر کے علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ بلدیاتی اداروں نے ممکنہ تیز بارشوں کے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کے پمپس لگا دئیے ہیں اور بلدیاتی عملے کو بھی سڑکوں پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کراچی میں مون سو ن کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 23.2ملی میٹر، معمار میں21.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی میں 9ملی میٹر،سعدی ٹاون میں 2.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک سب سے کم بارش جناح ٹرمینل،نارتھ کراچی،ناظم اباد،یونیورسٹی روڈ میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔قائد آباد ،مسرور بیس ،شاہراہ فیصل اور اورنگی ٹاؤن میں وقفہ وقفہ سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔