ویب ڈیسک: بھارتی طیاروں میں فنی خرابی معمول بن گئی، مودی سرکار کی نااہلی نے بھارتی ایئرلائنز کو بحران میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کی ایک اور پرواز فنی خرابی کا شکار، دہلی سے واشنگٹن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز-103اے آئی کو بیچ سفر ویانا میں روک دیا گیا۔ابتدائی طور پر ایندھن بھرنے کے لیے روکا گیا تھا، مگر چیکنگ کے دوران طیارے میں مینٹیننس کی سنگین خامیاں سامنے آئیں، جس کے باعث پرواز منسوخ کر دی گئی۔
متاثرہ مسافروں کودہلی کےلیےمتبادل پروازوں پردوبارہ بک کرایاگیا جبکہ ان کی ترجیحات کی بنیاد پر مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔