لاہور پولیس کا جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ

لاہور پولیس کا جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ
کیپشن: لاہور پولیس کا جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ

ویب ڈیسک: لاہورپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جسے پولیس کی بہتر حکمتِ عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق جنوری سے جون 2025 تک لاہور میں سنگین جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر 49 فیصد کمی دیکھی گئی۔ پولیس ہیلپ لائن 15 اور درج مقدمات کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں 12,484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق:

راہزنی کی وارداتوں میں 69 فیصد کمی
دورانِ ڈکیتی قتل کے واقعات میں 60 فیصد کمی
گھر میں ڈکیتی کے کیسز میں 52 فیصد کمی
موٹر سائیکل چوری میں 36 فیصد
گاڑی چوری میں 44 فیصد
گاڑی چھیننے میں 71 فیصد
موٹر سائیکل چھیننے میں 61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس فورس کی انتھک محنت، سفارش کے کلچر کا خاتمہ، اور وسائل کے بہتر استعمال کے باعث یہ نتائج حاصل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی معاونت سے جرائم پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو مستند ڈیٹا کی بنیاد پر نہ صرف مقامی سطح پر سراہا جا رہا ہے بلکہ عالمی اداروں کی جانب سے بھی اس کا اعتراف کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News