کراچی ؛ 5 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

 کراچی ؛ 5 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کے واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ اچانک عمارت گرنے کی آواز سنائی دی جیسے زلزلہ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہم نے دو سال پہلے یہ عمارت چھوڑ دی تھی کیونکہ اس عمارت کی حالت خراب ہورہی تھی۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اچانک عمارت گرنے کی آواز سنائی دی جیسے زلزلہ آگیا، لوگوں کی چیخنے کی آوازسنائی دے رہی تھیں۔

مقامی شہری کا کہنا تھا کہ اس عمارت  کی حالت کافی خستہ ہوچکی تھی، جیسے ہی یہ بلڈنگ گری ہماری عمارت بھی ہل گئی تھی، ہم نے فوراً اپنی بلڈنگ کو بھی خالی کروا لیا۔

ایک اور شہری نے بتایا کہ ہمارے رشتہ داروں کی ایک پوری فیملی اس عمارت میں رہائش پذیر تھی اور خدشہ ہے کہ وہ مبلے تلے ہے۔ 

واضح رہے کہ آج صبح ساڑھے 10 کے قریب یہ واقعہ پیش آیا، لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع النوید ہوٹل کے قریب 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمیں  بوس ہو گئی۔

 اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں۔ اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جب کہ کچھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News