ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں پروقار تقریب

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں پروقار تقریب
کیپشن: ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں پروقار تقریب

ویب ڈیسک: معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی نے نیویارک میں ایک نجی اور پروقار تقریب میں شادی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق تقریب انتہائی سخت سیکیورٹی میں منعقد ہوئی، جہاں صرف قریبی عزیزوں اور منتخب مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ مہمانوں سے رازداری کے معاہدوں پر دستخط کرائے گئے جبکہ موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریب میں شوبز، فیشن اور کھیلوں کی دنیا کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں جیجی حدید، ہیو گرانٹ، بریڈلی کوپر، ڈکوٹا جانسن اور کمیلا کابیو شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے تقریب سے قبل مختلف فلاحی اداروں کے لیے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Watch Live Public News