سوات: دیرینہ تنازع پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما جاں بحق، راہگیر زخمی

سوات: دیرینہ تنازع پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما جاں بحق، راہگیر زخمی
کیپشن: سوات: دیرینہ تنازع پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما جاں بحق، راہگیر زخمی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مٹہ میں دیرینہ تنازع کے باعث فائرنگ کے واقعے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر سمیع اللہ خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News