فیفا ورلڈ کپ 2026: پری کوارٹر فائنل کا آغاز آج سے ہوگا

فیفا ورلڈ کپ 2026: پری کوارٹر فائنل کا آغاز آج سے ہوگا
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ 2026: پری کوارٹر فائنل کا آغاز آج سے ہوگا

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں آخری 16 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، انگلینڈ، بیلجیم، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

پری کوارٹر فائنل کا شیڈول:

آج (4 جولائی):
کینیڈا بمقابلہ مراکش
پیراگوئے بمقابلہ فرانس
5 جولائی:
برازیل بمقابلہ ناروے
میکسیکو بمقابلہ انگلینڈ
6 جولائی:
پرتگال بمقابلہ اسپین
امریکا بمقابلہ بیلجیم
7 جولائی:
ارجنٹینا بمقابلہ مصر
سوئٹزرلینڈ بمقابلہ کولمبیا
ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی اور ٹائٹل کی دوڑ مزید سخت ہو جائے گی۔

Watch Live Public News