پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، ذرائع

پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، ذرائع
لاہور: ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ کپتان بابر اعظم سے امریکہ سے وطن واپسی پرمشاورت کی جائے گی، پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر سنئیر کرکٹرز کو بھی اعتماد میں لے گا ۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے ، قومی کرکٹرز کی ترقی و تنزلی ہو گی جبکہ کئی کرکٹرز سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریڈبال اور وائٹ بال کٹگریز کو جاری رکھنے پر مشاورت جاری ہے، گزشتہ برس پی سی بی نے ریڈ بال اور وائٹ کرکٹ کی الگ الگ کٹگریز متعارف کرائی تھیں، ریڈ اور وائٹ بال میں اے بی سی کے علاوہ ایمرجنگ کٹگریز شامل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان اظہر علی ریٹائر ہونے پر کنٹریکٹ سے باہر ہو گئے فواد عالم کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، یاسر شاہ ،نعمان علی، خوشدل شاہ ،عثمان قادر اور زاہد محمود کا کنٹریکٹ برقرار رکھنا مشکل ہے۔ ذرائع کے مطابق افتخار احمد، صائم ایوب ، احسان اللہ ، اسامہ میر اور زمان خان کو کنٹریکٹ دئیے جائیں گے ۔حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کنٹریکٹ میں ترقی ملے گی۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔