قطری سفیر کی جاتی عمراء آمد، نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

قطری سفیر کی جاتی امراء آمد، نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
کیپشن: Arrival of the Qatari Ambassador, meeting with Nawaz Sharif and Maryam Nawaz

ویب ڈیسک: (نتاشا رحمان) پاکستان میں تعینات قطری سفیر جاتی عمراء پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے  قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطرنے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب  میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

قطری سفیر نے پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کی تعریف، پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Watch Live Public News