فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف بٹ، ثاقب حنیف اور حسن علی گول کیپر ہوں گے۔

اسکواڈ میں عبداللہ اقبال، محمد فضل، حسیب خان، راؤ عمر حیات، مامون موسیٰ اور محمد صدام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وقار احتشام، معین احمد، عبدالرحمان، راحس نبی، اوٹس خان، علی عزیر، عمیر علی، توقیر الحسن، عالمگیر غازی، علی ظفر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

 عمران کیانی، میکائیل عبداللہ، فرید اللہ، عدیل یونس اور شائق دوست حتمی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کا مقابلہ 6 جون کو جناح اسٹیڈیم میں سعودی عرب سے ہوگا ۔ قومی فٹبال ٹیم  11 جون کو تاجکستان کے خلاف دوشنبہ میں مدمقابل ہو گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔