سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک )  صوبہ سندھ میں 90 روز کیلئے   اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنی ہوں گے،رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے ،نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا، گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پرڈیوٹی انجام دیتے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے، غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی ۔

تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ۔ ڈی ائی جی اپنی حدود میں اس حکم کی خلاف ورزی کے بارے میں محکمہ داخلہ کو 15 روز میں رپورٹ بھیجیں گے۔

Watch Live Public News