وزیراعلیٰ پنجاب کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام
کیپشن: Chief Minister Punjab's message on International Day of Innocent Children Victims of Aggression

ویب ڈیسک: (نتاشارحمان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کردیا۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کی زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے۔ درندہ صفت انسانوں کا معصوم جانوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد بچوں کو مستقل ذہنی اذیت سے دوچار کرتا ہے۔ کوئی بچہ جنگ، بدسلوکی، یا استحصال کی ہولناکیوں کا شکار ہونے کا مستحق نہیں ہے۔ 

مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کی سلامتی  کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایک ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جانے چاہئیں-

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں معصوم بچوں کی اموات کا سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اپنے آپ کو مہذب کہلوانے والے ممالک درندگی کا شکار فلسطینی بچوں کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ معاشرے کا جبر معصوم کلیوں کو مسل دیتا ہے۔ بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ 

Watch Live Public News