بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن: بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد واشنگٹن پہنچ گیا

بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن: بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد واشنگٹن پہنچ گیا
کیپشن: بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن: بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد واشنگٹن پہنچ گیا

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی مشن، جو بھارت کی آبی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے مقصد سے امریکا کے دورے پر ہے، نیویارک کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 9 رکنی وفد ٹرین کے ذریعے واشنگٹن پہنچا، جہاں پاکستان کے اعلیٰ سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفد 6 جون تک امریکی دارالحکومت میں قیام کرے گا، اور اس دوران امریکی حکام، تھنک ٹینکس اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

بلاول بھٹو اپنے دورے کے دوران بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور دیگر اشتعال انگیز اقدامات پر امریکا کو آگاہ کریں گے۔ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر شکریہ ادا کریں گے اور زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

وفد نےدورہ  نیویارک کے مرحلے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر، سلامتی کونسل کے منتخب ارکان اور او آئی سی کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں بھارتی مظالم اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے اور سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Watch Live Public News