مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی، کانگریس لیڈر راہول گاندھی کےنشانےپر 

مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی، کانگریس لیڈر راہول گاندھی کےنشانےپر 
کیپشن: مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی، کانگریس لیڈر راہول گاندھی کےنشانےپر 

ویب ڈیسک: بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے "آپریشن سندور" کی ناکامی، دفاعی کمزوریوں اور خارجہ پالیسی کی ناپختگی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے حالیہ خطاب میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے،بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈال دو تو یہ ڈر کے بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار "سرنڈر والی چٹھی" لکھنے کے عادی ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ کے فون پر "نریندر سرنڈر"  کر کے ٹرمپ کی ہدایات کو تسلیم کیا گیا،بھارت میں مودی سرکار کی قیادت سرنڈر کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، مودی سرکار سپر پاور کے اشارے پر سر جھکانے والے لوگ ہیں۔

Watch Live Public News