شہباز شریف کی کورین صدر لی جے میونگ کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

شہباز شریف کی کورین صدر لی جے میونگ کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
کیپشن: شہباز شریف کی کورین صدر لی جے میونگ کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

ویب ڈیسک:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنوبی کوریا کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب صدر لی جے میونگ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نومنتخب کورین صدر کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، جنوبی کوریا کے ساتھ باہمی اعتماد، ترقی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نئی کورین قیادت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

Watch Live Public News