ویب ڈیسک: نیویارک سٹی میں میئرشپ کے امیدوار اور سوشلسٹ نظریات کے حامل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکنِ اسمبلی زوہران مامدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں " جنگی مجرم" قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر سخت مؤقف اپنایا ۔
زوہران مامدانی نے کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل ہیں۔ زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فسادات کو یاد دلایا، جہاں 1000 سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔
زوہران مامدانی نے کہا کہ گجرات میں اس قدر قتلِ عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے، زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات، بھارت سے ہے۔مامدانی اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی جنگی مجرم کہہ چکے ہیں۔
نیو میئر، نیو میڈیا” فورم میں دیے گئے بیانات نے نیویارک کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔