اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری: فوٹو شاپ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری: فوٹو شاپ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب
کیپشن: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری: فوٹو شاپ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب

ویب ڈیسک: فوٹو ایڈیٹنگ کے شوقین اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ دنیا کی مقبول ترین فوٹو ایڈیٹنگ سروس "فوٹو شاپ" اب گوگل پلے اسٹور پر بیٹا ورژن کے طور پر مفت دستیاب ہے، جسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایڈوب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فوٹو شاپ کا اینڈرائیڈ ایپ ورژن گوگل پلے اسٹور کا حصہ بن چکا ہے، جو ابتدائی طور پر بیٹا فیز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ صارفین نئی خصوصیات کا تجربہ کر سکیں۔

یاد رہے کہ فوٹو شاپ گزشتہ 35 سالوں سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر دستیاب ہے، تاہم اب پہلی بار اسے ایک مکمل موبائل ایپ کی شکل میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں آئی فون صارفین کے لیے فوٹو شاپ ایپ کا ابتدائی ورژن پیش کیا گیا تھا۔

اینڈرائیڈ ایپ میں فوٹو شاپ کے کئی اہم اور طاقتور فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں لیئرز، ایڈوانس ایڈیٹنگ ٹولز اور جنریٹیو فل جیسا آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو اڈوب اسٹاک لائبریری تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

ایڈوب کے مطابق مستقبل قریب میں فوٹو شاپ ایپ میں مزید فیچرز شامل کیے جائیں گے تاکہ موبائل پر ایڈیٹنگ کا تجربہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ماضی میں اینڈرائیڈ صارفین کو فوٹو شاپ استعمال کرنے کے لیے کمپیوٹرز کا سہارا لینا پڑتا تھا، مگر اب جدید اسمارٹ فونز کی طاقت کو دیکھتے ہوئے ایڈوب نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ صارفین اپنی ڈیوائس پر ہی اعلیٰ معیار کی ایڈیٹنگ انجام دے سکیں۔

Watch Live Public News