ملک میں 1سال میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی،ادار ہ شماریات کی رپورٹ

ملک میں 1سال میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی،ادار ہ شماریات کی رپورٹ

(ویب ڈیسک ) ادارہ شماریات   کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات  کی جانب سے مختلف جانوروں ، مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی  گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق پچھلے 1 سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق  ملک میں گدھوں کی تعداد مزید 1 لاکھ 9 ہزار بڑھنے سے  نئی  تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھوں 47 ہزار ہو گئی۔

جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 1 سال میں ملک میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار  کے اضافے سے بھینسوں کی کُل تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق 1 سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔ملک میں بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق  ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی۔اسی طرح  ملک بھر میں گھوڑوں کی تعداد میں 1 ہزار اور خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ہو گئی۔

Watch Live Public News