ویب ڈیسک: اپریل 2025ء میں قومی بچت اسکیموں میں 30 ارب 64 کروڑ روپے جمع کروائے گئے، اسٹیٹ بینک نے قومی بچت اسکیمز کے اپریل کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار جاری کے مطابق مارچ 2025ء میں قومی بچت اسکیمز میں 27 ارب 74 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری سے زیادہ فنڈز کا اخراج ہوا، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس سے اپریل میں 45 کروڑ 72 لاکھ روپے نکلوائے گئے۔
کراچی: ریگولر انکم سرٹیفکیٹس میں 7 ارب 64 کروڑ روپے جمع کروائے گئے، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس میں 3.51 ارب روپے اور پرائز بانڈز میں 1.85 ارب روپے کی آمد ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق قومی بچت اسکیمز کے دیگر سرٹیفیکیٹس میں مجموعی 18 ارب 9 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔