ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور مشرقی وسطی پنجاب میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، اسلام آباد، مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش،سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ 21 ملی میٹر، کاکول 17، مری 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر 6، مظفرآباد 10، سیدو شریف 13، اسکردو 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ، سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی 47، شہید بینظیر آباد 45، تربت و دادو 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بادلوں کی انٹری ہوچکی ہے، مری میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، تیز ٹھنڈی ہواؤں کےباعث درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرخان، جہلم، اوکاڑہ اور حویلی لکھا میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہوچکی ہے جس سے موسم خوشگوار، ادھر ایبٹ آباد میں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش، بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا، شہریوں نےگرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔