ویڈیو؛ گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے جانے والے نوجوان بالکونی سے کود پڑا، مگر کیوں؟

ویڈیو؛ گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے جانے والے نوجوان بالکونی سے کود پڑا، مگر کیوں؟

ویب ڈیسک: بھارت میں پیش آنے والے شرمناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، بھارت کےسی این این نیوز 18 چینل نے اس واقعہ کی ویڈیو شیئر کی جس پر بھارتی اپنے ہی ٹی وی چینل پر برس پڑے۔ 
شیئرکی گئی ویڈیو میں ایک نوجوان کو ایک رہائشی عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنی شادی شدہ محبوبہ کے گھر موجود تھا اور اچانک خاتون کا شوہر گھر واپس آ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان جان بچانے کے لیے گھبراہٹ میں بالکونی سے نیچے کود گیا،  نوجوان کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں، کچھ لوگوں نے نوجوان کی اس حرکت کو "غیراخلاقی اور غیرذمہ دارانہ" قرار دیا۔

تاحال پولیس یا کسی حکومتی ادارے کی جانب سے واقعے پر کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب شیئر کی گئی اس ویڈیو پر سی این این نیوز 18 چینل پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، ایک بھارتی صارف نے لکھا ’سی این این یہ پوسٹ کرنے والی چیز ہے مفید معلوماتی پوسٹ کرو یہ کسی کا مسئلہ ہے سب کو دیکھنا ضروری نہیں ہے۔ 

کمنٹس سیکشن میں ناقدین کی جانب سے سی این این نیوز 18 چینل پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Watch Live Public News