سعودی عرب میں شدید گرمی  کے باعث عازمین حج کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

سعودی عرب میں شدید گرمی  کے باعث عازمین حج کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث  انتظامیہ نے عازمین حج کو گرمی سے بچنے کیلئے خیموں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی  وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین سے گزارش کی ہے کہ جمعرات کو عرفات کے دن وہ اپنے خیموں سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔

وزارت صحت نے بھی بیان میں کہا ہے کہ   عرفات کے دن عازمین حج پہاڑوں پر چڑھتے ہیں جو انتہائی جسمانی مشقت کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ سے گرمی لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،  اسی لیے انہیں انتباہ کیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال دوران حج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عرفات کے دن روایتی طور پر زائرین مکہ کے مضافات میں قائم پہاڑی عرفات پر چڑھتے ہیں، وہاں نماز اور قرآن کی تلاوت کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News