پاکستانی پائلٹس کی جے 10 طیاروں سے بھارت کی تباہی، انڈونیشیا کا چینی طیارے خریدنے پر غور

پاکستانی پائلٹس کی جے 10 طیاروں سے بھارت کی تباہی، انڈونیشیا کا چینی طیارے خریدنے پر غور

ویب ڈیسک: پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔

انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی فوجی مشینری کو جدید بنانے کی کوششیں کررہا ہے۔ سنہ 2022 میں انڈونیشیا نے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 فرانسیسی رافیل طیارے خریدے جن میں سے 6 طیارے آئندہ سال فراہم کیے جائیں گے۔

انڈونیشیا امریکی ساختہ ایف 15 ای ایکس طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔

انڈونیشی نائب وزیر دفاع اور ریٹائرڈ ایئر مارشل ڈونی ایرماوان تاؤفانتو نے کہا کہ ہماری چین سے بات چیت ہو رہی ہے اور انہوں نے ہمیں بہت کچھ پیش کیا ہے جن میں جے 10 سمیت کچھ بحری جہاز، اسلحہ، اور فریگیٹس بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News